سنک اور نلکا بیماریوں کی آماجگاہ
لندن....سائنسدانوں نے انکشاف کیا ہے کہ آپ کے اسٹین لیس اسٹیل کا سنک اور باورچی خانے کے نلکے بھی بیماریوں کی آماجگاہ ہیں۔ انکے نتیجے میں ایک مہلک بیماری” لیجن آئرس“ پیدا ہوسکتی ہے کیونکہ ایسے اسٹین لیس اسٹیل نلکوں میں اس بیماری کے بیکٹریا موجود ہوتے ہیں اور یہ وہاں خوب پرورش پاتے ہیں۔اس بیماری کے نتیجے میں سردرد ہوتا ہے اور بخار چڑھتا ہے۔ محققین نے تجویز پیش کی کہ ایسے نلکے فروخت کرنے سے قبل دیکھا جائے کہ ان میں کہیں بیکٹریا تو موجود نہیں۔ یورپی سینٹر برائے تحفظِ امراض و کنٹرول نے سفارش کی ہے کہ لوگوں کو چاہئے کہ وہ پانی کو 50سے 60سینٹی گریڈتک گرم رکھیں اور پھر یہی پانی جب نلکوں میں آئیگاتو اس سے بیکٹریا مارنے میں مدد ملے گی۔ یورپ میں 2015ءمیں سردرد ، پٹھوں میں تکلیف، بخار کے نتیجے میں تقریباً7ہزار افراد متاثر ہوئے تھے۔ ادارے کو یقین ہے کہ تعداد بہت زیادہ ہوگی کیونکہ بہت سے لوگوں نے اسکی رپورٹ بھی نہیں کرائی ہوگی۔