Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلسطینی صدارتی محل عوامی لائبریری میں تبدیل

    رملہ ۔۔۔۔۔۔فلسطین میں ایوان صدر کو عوامی لائبریری میں تبدیل کرکے منفرد مثال قائم کی گئی۔ فلسطینی وزیر برائے ثقافت ایہاب بسیسو نے رملہ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ شمالی رملہ میں سردا کے مقام پر واقع ایوان صدر کو قومی لائبریری میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایوان صدر فلسطین کی سب سے بڑی لائبریری میں بدل رہا ہے۔ جلد ہی صدارتی محل میں کتب کا سب سے بڑا ذخیرہ جمع کیا جائے گا۔فلسطینی وزیر کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں قومی نوعیت کی لائبریاں عام ہیں۔ ہمارے لیے بھی ایسی ہی لائبریری کا قیام اہمیت کا حامل ہوگا۔ ہم اپنی ثقافتی اور تہذیبی اقدار کے تحفظ کے لیے لوٹی گئی میراث واپس کرتے ہوئے فلسطینی ثقافت کو محفوظ کرنے کے لیے ہرممکن قدم اٹھائیں گے۔واضح رہے کہ صدارتی محل 4700 مربع میٹر پرپھیلی ایک کشادہ عمارت ہے جس کے اطراف میں 400 مربع میٹر کی خالی جگہ بھی موجود ہے۔

شیئر: