رونالڈو ایشیئن چیمپیئنز لیگ ٹو میں واپس آئیں گے، النصر کلب
عالمی شہرت یافتہ پرتگالی فٹ بال کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو سعودی عرب آنے کے بعد سے کوئی بڑی ٹرافی نہیں جیت پائے ہیں تاہم النصر کلب کو امید ہے کہ 41 سالہ فٹ بالر بدھ کو ایکشن میں نظر آئیں گے اور ریاض کے کلب کو ٹرافی کی طرف بڑھنے میں مدد ملے گی۔
عرب نیوز میں شائق امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق النصر کا مقابلہ ارکاڈاگ آف ترکمانستان سے ہو گا اور دونوں ٹیمیں ایشیئن چیمپیئن لیگ کے کوارٹر فائنلز میں پہنچنے کے لیے لائن میں ہیں۔
النصر، الہلال، الاتحاد اور الاہلی سعودی عرب کے پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کی ملکیت میں ہیں۔
سعودی پرو لیگ (ایس پی ایل) نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کوئی کھلاڑی کلب یا لیگ سے بڑا نہیں ہے۔
’سعودی پرو لیگ ایک سادہ اصول کے مطابق بنائی گئی ہے اور ہر کلب ایک اصول کے تحت آزادنہ طور پر کام کرتا ہے۔‘
بیان کے مطابق ’کرسٹیانو رونالڈو آمد کے بعد سے النصر کے ساتھ مکمل طور پر منسلک ہیں اور انہوں نے کلب کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے تاہم کوئی بھی فرد چاہے کتنا ہی اہم ہو، اپنے کلب سے ہٹ فیصلوں کا تعین نہیں کرتا۔‘
پانچ بار بیلن ڈی آر کے فاتح کی غیر موجودگی کے باوجود بھی النصر کلب نے جمعے کو موجودہ چیمپیئن الاتحاد کو دو صفر سے شکست دی۔
الاتحاد تین اہم سعودی ٹیموں میں سے واحد ٹیم ہے جو اے ایف سی چیمپیئنز لیگ ایلیٹ کے راؤنڈ آف 16 میں جگہ نہیں بنا سکی جبکہ دو گروپ گیمز باقی ہیں۔
پچھلے ہفتے سٹار سٹرائیکر کریم بینزیما کے الاتحاد سے الہلال کلب میں چلے جانے کے باوجود اگر الاتحاد قطر کے کلب الغرف کو منگل کے میچ شکست دے دیتا ہے تو الاتحاد اگلے مرحلے میں پہنچ جائے گا۔
ٹورنامنٹ میں شامل 12 ٹیموں جو جغرافیائی طور پر مشرقی اور مغربی ایشیا میں تقسیم ہیں، میں سے ٹاپ آٹھ دوسرے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کرتی ہیں۔
الہلال کلب مغربی زون کی قیادت کرتا ہے اور یہ وہ واحد ٹیم ہے جس کے پاس چھ میں سے چھ فتوحات کا ریکارڈ موجود ہے۔
اسی طرح الاہلی کلب جس نے مئی کے دوران پہلی چیمپیئن لیگ کا ٹائٹل جیتا تھا، کا ناک آؤٹ مرحلے میں پہچنا یقینی ہے۔