Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نالوں کے پشتوں پر ناجائز قبضوں سے عوام مشکلات سے دوچار

    حیدر آباد۔۔۔۔  حیدرآباد میں ہوئی بارش عوام کیلئے زحمت بن گئی۔ شہر میں 2سینٹی میٹر سے زیادہ بارش ہونے پر شہر کی سڑکیں تالاب وجھیلوں میں تبدیل ہوگئی ہیں۔ نالوں پر ناجائز قبضوں سے یہ مسئلہ پیداہورہاہے۔ شہر میں 74نالے 390کلو میٹر پر ہیں اس پر 12ہزار 500 غیر قانونی تعمیرات موجود ہیں۔ گزشتہ سال کی بارش کے بعد بلدیہ نے ان عمارتوں کی نشاندہی کرتے ہوئے نالوں کی توسیع کا اعلان کیاتھا اس کیلئے 4بار سروے بھی کروایاگیا اور 1100 سے زائد عمارتوں کو فوراً برخواست کرنے کیلئے 230 کروڑروپئے بھی منظورکئے گئے تھی لیکن اب تک یہ صر ف کاغذی کاروائی تک ہی محدود ہوکررہ گئے ہیں۔ اس سلسلے میں جب بلدیہ کمشنر سے پوچھا گیا توان کاکہناہے کہ نالوں پر غیر قانونی تعمیرات کی برخاستگی کیلئے کاموں کے لئے ٹنڈرس طلب کئے گئے ہیں۔ بہت جلد کاموں کا آغاز ہوگا۔  بارش زیادہ ہونے پر مکانوں میں پانی داخل ہونے کا مسئلہ شمالی حیدرآباد یعنی نئے شہر میں ہے جبکہ جنوبی شہر میں نظام دور کے ڈرینج سسٹم کی وجہ سے یہاں یہ مسئلہ نہیں ۔

شیئر: