Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈیل نے رگڈ ٹیبلٹ کا نیا ورژن متعارف کروا دیا

ڈیل نے اپنے رگڈ ٹیبلٹ لیٹیٹیوڈ 12 کا نیا ورژن متعارف کروا دیا ہے۔ اس ماڈل کا نام لیٹیٹیوڈ 7212 رگڈ ایکسٹریم ٹیبلٹ رکھا گیا ہے۔ اسکا ڈسپلے 11.6 انچ کا ہے۔ اس میں 34 واٹ پاور کی دو بیٹریاں استعمال ہوئی ہیں۔ ٹیبلٹ میں 16 جی بی ریم اورایک ٹی بی سالڈ اسٹیٹ اسٹوریج بھی موجود ہے۔اسکا بیٹری ٹائم 19 گھنٹے ہے۔ ٹیبلٹ کی انوکھی بات یہ ہے کہ یہ ونڈوز 10 کے بجائے ونڈوز 7 کے ساتھ کام کرے گا تاہم آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ اسے ونڈوز 10 پر اپ گریڈ بھی کر سکیں گے۔ اس ٹیبلٹ کا سائز عام ٹیبلٹ جتنا ہی ہے لیکن یہ وزن میں دیگر کے مقابل انتہائی ہلکا ہے۔ یہ ٹیب مکمل رگڈ ہونے کے باعث سخت موسمی حالات میں یہاں تک کہ 3 فٹ اونچائی سے گر کر یا فریز ہوجانے کے بعد بھی کام کر سکتا ہے۔ اسکی قیمت 1899 ڈالر ہے۔ ٹیبلٹ کے ساتھ ڈیل کی جانب سے ررگڈ ڈاک ، کی بورڈ کور ، بیٹری چارجر ، شولڈر اسٹریپ ، اسٹریم ہینڈل اور آئی او ماڈیول بھی فراہم کیا جائے گا۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: