Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زمانہ قدیم کے قد آور ہاتھی

آسٹن .... امریکی سائنسدانوں نے زمانہ قدیم کے انتہائی قد آور ہاتھیوں کے رہن سہن پر تحقیق کے حوالے سے جاری ہونیوالی رپورٹ میں کہا ہے کہ پہلے سائنسدانوں کا یہ خیال تھا کہ یہ ہاتھی امریکہ کے ایک محدود علاقے میں پائے جاتے تھے اور وقت کے ساتھ ساتھ تقریباًنیست و نابود ہو گئے لیکن علم حیاتیات کے ماہرین نے کہا ہے کہ ٹیکساس کے علاقے واکو میں کچھ عرصہ قبل 23ممتھ ہاتھیوں کے باقیات اور ڈھانچے ملے ہیں جن سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ امریکہ میں چاروں طرف اور دور دراز علاقوں تک پھیلے ہوئے تھے ۔ واضح ہو کہ اب تک خیال یہ تھا کہ ان بڑے بڑے ہاتھی نما جانوروں کی تگ و دو ٹیکساس میں آسٹن کے علاقے اور اس کے آس پاس تک تھی مگر نئے شواہد نے ثابت کر دیا کہ اب سے 67ہزار سال قبل یہ بڑے بڑے ممتھ آسٹن سے بھی 120میل دور تک پہنچ چکے تھے ۔بیلور یونیورسٹی کے سائنسدان ڈان ایسکر کی قیادت میں تحقیقی کام کرنیوالی ٹیم نے جو رپورٹ جاری کی ہے وہ لائیو سائنس نامی جرید ے میں شائع ہوئی ہے۔

شیئر: