Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کم نیند سے غلط فیصلے کا امکان

واشنگٹن .... نیند میں کمی کے نتیجے میں بعض افراد خطرناک فیصلے کرلیتے ہیں۔ ایک ادارے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ 2008ءمیں دنیا بھر میں جو کساد بازاری آئی تھی اس کی ایک وجہ کم نیند بھی ہوسکتی ہے۔ ایسے افراد جو رات میں صرف 5گھنٹے نیند لیتے ہیں وہ صرف اسکا احساس کئے بغیر خطرناک فیصلے کرتے ہیں۔ محققین نے کہاکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ صرف 4سے 5گھنٹے سوتے ہیں۔ سیاستدان، بینکار اور کاروباری لوگ بعض اوقات غلط فیصلوں کا نتیجہ بھگتتے ہیں۔دماغ کم سونے کیوجہ سے درست فیصلے نہیں کرتا جبکہ انسان بھی خود کو بوجھل سمجھتا ہے۔ اسکا رویہ بھی خطرناک ہوجاتا ہے۔محققین کا کہناہے کہ ایسے لوگ جو کبھی بھی ایٹمی حملے کا حکم دے سکتے ہیں ۔انہیں بھرپور نیند لینی چاہئے۔ سائنسدانوں نے کاروباری دنیا کے 14افراد کے رویئے کا جائزہ لیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری جائزہ رپورٹ کا اطلاق سیاستدانوں، بینکرز اور تاجروں پر بھی ہوتا ہے۔ جن لوگوں پر تجربات کئے گئے انکی عمریں 18سے 28سال کے درمیان تھیں۔ انہیں صرف 5گھنٹے نیند کرنے دی گئی اور پھر کہا گیا کہ وہ کسی کھیل کا انتخاب کریں اور پھر انہیں کم نیند کی وجہ سے کی گئی غلطیوں سے آگاہ کیا گیا۔

شیئر: