Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خود ساختہ بابا رام پال اب بھی جیل میں کیوں؟

حصار۔۔۔۔حصار کی ایک عدالت نے خود ساختہ بابا رام پال کو ثبوتوں اور گواہوں کے فقدان کافائدہ دیتے ہوئے قتل اور غداری جیسے مقدمات میں بری کردیا۔ حصار جوڈیشل مجسٹریٹ مکیش کمار نے فیصلہ سناتے ہوئے ستلوک آشرم ، بروالا کے سربراہ رامپال اور ان کے پیروکاروں کو بری کردیااور حکم دیا کہ رامپال کو اب بھی جیل میں ہی رہنا ہوگاکیونکہ اس پر کئی اور مقدمات قائم ہیں۔پولیس کی جانب سے ڈیرہ سچا سودا ہنگامے کے پیش نظر جوڈیشل مجسٹریٹ نے فیصلہ24اگست کے بجائے 29اگست تک ملتوی کردیاتھا۔رام پال اور اس کے پیروکاروں کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ186(سرکاری کام کاج میں خلل)332(جان بوجھ کر سرکاری ملازم کو اس کے فرض کی ادائیگی میں چوٹ پہنچانا) 352(سرکاری ملازم کو فرض پورا کرنے سے روکنے کیلئے حملہ یا مجرمانہ طاقت کا استعمال)کے تحت معاملہ درج کیا تھا۔وکیل دفاع نے کہا کہ رامپال ابھی جیل میں ہی رہے گا کیونکہ اس پرملک سے غداری سمیت کئی دیگر مقدمات ہیں۔

شیئر: