یمن کے ثقافتی ورثے کا تحفظ، سعودی پروگرام کا یونیسکو سے معاہدہ
یہ پروگرام یمنی عوام کی پائیدار ترقی اور اقتصادی فوائد کو بھی فروغ دیتا ہے(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ترقیاتی اور تعمیر نو پرگرام برائے یمن نے یمن کے ثقافتی ورثے کے تحفظ اور تاریخی مقامات کوعالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کرنے کی کوششوں میں تعاون کے لیے یونیسکو کے ساتھ مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق ’سیئون پیلس‘ کی بحالی اور بنیادی تعلیم کی سپورٹ کے ساتھ یہ نیا معاہدہ ورثے، سائنس اور ثقافت میں تیکنیکی معاونت اور اداروں کی صلاحیت بڑھاتا ہے۔

سعودی پروگرام میں تاریخی الاحقاف لائبریری میں قدیم مخطوطات اور دستاویز کو ڈیجیٹیلائز کرنے، سقطری جزائرمیں روایتی دستکاری ورکشاپس کے ذریعے خواتین کو سماجی اور اقتصادی طور پر با اختیار بنانے میں معاونت تک سرگرمیوں کی ایک وسیع رینج شامل ہے۔
اس پروگرام کے ذریعے قدیم ’مہری زبان‘ کو تحفظ جبکہ دونوں ملکوں کے مشترکہ میوزیکل اور آرٹسٹک ایونٹس کے ذریعے ثقافتی تبادلے کو فروغ دیا جا رہا ہے۔
8 اہم شعبوں میں 268 سے زیادہ منصوبوں کے ساتھ یہ پروگرام یمنی عوام کے لیے پائیدار ترقی اور اقتصادی فوائد کو بھی فروغ دیتا ہے۔
