Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مرکز کی کارروائی سے پیازی آنسو تھم سکتے ہیں؟

ممبئی۔۔۔۔مرکز نے پیاز کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے پر سنجیدگی سے توجہ دیتے ہوئے آج ریاستی حکومتوں کوذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا ہے۔ صارفین کی اشیائے ضرورت اور تقسیم کی وزارت نے کہا کہ اس کارروائی سے امید ہے کہ پیاز کی قیمتیں کم ہونگی اور صارفین کو راحت ملے گی۔ ملکی سطح پر پیاز کی اوسط خوردہ قیمت15روپے سے بڑھ کر 28.94روپے فی کلو گرام ہوگئی۔ بڑے شہروں ممبئی، چنئی ، کولکتہ میں اس کی قیمت 31روپے سے 38تا40روپے تک پہنچ گئی۔مرکز نے کہا کہ اس سال پیاز کی پیداوار اور سپلائی گزشتہ سال کے مقابلے میں بہتررہی ہے ۔ قیمتوں میں اضافہ ذخیرہ اندوزوں کی ملی بھگت کانتیجہ ہے۔ وزارت نے کہا کہ پیاز ذخیرہ کرنے کی مقدار متعین کی جائیگی ۔

شیئر: