Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موسیقی سننے والی گائیں

واشنگٹن۔۔۔۔واشنگٹن میں گائیں موسیقی سننے کے دوران زیادہ دودھ دیتی ہیں۔ وہ روزانہ مساج پسند کرتی ہیں جبکہ ڈائجسٹیو بسکٹ ان کی خوراک میں شامل ہیں۔ اس قسم کی 25گائیں ایک ادارے  نے پالی ہوئی ہیں اور وہ ان کا دودھ فروخت کرتے ہیں  لیکن یہ دودھ بازار میں فروخت ہونیوالے دودھ سے قدرے مہنگا ہوتا ہے۔2افراد جن میں 57سالہ نیکولہ اور 52سالہ سنجے شامل ہیں ایک ڈیری فاؤنڈیشن بنا رکھی ہے اور انہوں نے گایوں کی بہبود کا پروگرام شروع کررکھا ہے۔ یہ دودھ 4.50پونڈ فی لیٹر کے حساب سے فروخت کیا جاتا ہے حالانکہ بازار میں فروخت ہونیوالا دودھ اس سے آدھی قیمت پر دستیاب ہے۔منتظمین کا کہنا ہے کہ وہ اضافی قیمت کو فلاح و بہبود کے کاموں میں صرف کرتے ہیں۔

شیئر: