Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغانستان میں فضائی حملے میں عام شہریوں کی ہلاکتوں کی تحقیقات

    واشنگٹن ۔۔۔۔۔امریکا نے کہا ہے کہ وہ افغانستان میں ایک فوجی فضائی حملے میں عام شہریوں کی ممکنہ ہلاکتوں کی تحقیقات کر رہا ہے۔ امریکا کے نشریاتی ادارے کے مطابق  امریکی فوج نے کہا ہے کہ  وہ افغانستان میں امریکی ایئر فورس صوبہ لوگر پل عالم علاقے میں شہریوں کی ممکنہ ہلاکتوں سے آگاہ ہے۔   جس میں امریکی طیاروں نے مشرقی صوبے لوگر میں طالبان کے ایک مشکوک ٹھکانے کو نشانہ بنایا تھا  جس کے نتیجہ میں 20 سے زیادہ عام لوگ بھی مارے گئے جن میں عورتیں اور بچے شامل ہیں۔افغان عہدے داروں نے ہلاکتوں کی تصدیق نہیں کی، تاہم  ان کا کہنا ہے کہ کم ازکم 10 شہریوں کو علاج معالجے کے لیے کابل منتقل کر دیا گیا ہے۔

شیئر: