Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دنیا کی پہلی میڈیکل ڈرون سروس کا آغاز

    ڈوڈوما ۔۔۔۔۔ تنزانیہ جنوری سے دواؤں اور خون کی ترسیل کے لیے دنیا کا سب سے بڑا ڈرون نیٹ ورک شروع کر رہا ہے جس کی مدد سے جان بچانے کے لیے پیراشوٹ کے ذریعے مطلوبہ سامان دور افتادہ طبی مراکز میں پہنچایا جائے گا۔ جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق امریکہ اور دنیا کے دوسرے ملکوں کی ڈرون ساز کمپنیاں  میڈیکل ڈرون سروس میں حصہ لینے میں دلچسپی  لے رہی ہیں تاکہ کم مالی وسائل رکھنے والے ممالک  طبی سامان کی ترسیل کے اخراجات اور وقت کو بچا سکیں۔ کیلی فورنیا کی زپ لائن کمپنی مشرقی افریقہ کے اس ملک میں ایک ہزار سے زیادہ طبی مراکز میں طبی سامان پہنچانے کے لیے ڈرون کی دو ہزار روزانہ پروازوں کا انتظام کر ے گی۔ڈرون کے ذریعے جو ادویات پہنچائی جائیں گی ان میں خون، ویکسین، ملیریا اور ایڈز سے بچاؤ کی دوائیں شامل ہیں۔

شیئر: