Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

3بلین نوری سال کے فاصلے سے پراسرار سگنل

کیلیفورنیا .... سائنسدانوں کا کہناہے کہ انہوں نے خلائی مخلوق کا سراغ لگانے کیلئے جو پروجیکٹ شروع کیا ہے اس نے کرہ ارض سے 3بلین نوری سال کے فاصلے پر کہکشاں سے 15مرتبہ انتہائی تیز رفتار ریڈیائی سگنل سنے ہیں۔ انکا کہناہے کہ جو کچھ بھی اس سیارے میں ہے اسکے بارے میں مزید تحقیق ضروری ہے۔ ماہرین نے کہا کہ نئے مشاہدات سے اس بات کی تصدیق ہوتی ہے کہ ان ریڈیائی لہروں کا ذریعہ نئے فعال سیارے میں موجود ہے۔ ناسا اس منصوبے پر 100ملین ڈالر خرچ کررہی ہے اور اسکا واحد مقصد خلائی مخلوق کا پتہ لگانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے جو سگنل موصول کئے ہیں وہ انتہائی پراسرار ہیں۔ اب انکا تفصیلی جائزہ لیا جائیگا۔
 

شیئر: