Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان نے ریاض میں جمہوریہ بنین کے وزیرخارجہ کا خیرمقدم کیا

ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کا جائزہ، اور بین الاقوامی صورتحال پر بات کی گئی (فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے بدھ کو ریاض میں جمہوریہ بینن کے ہم منصب اولیشگن ادجادی باکری کا خیرمقدم کیا۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں دونوں ملکوں کے تعلقات کا جائزہ، علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال اور اس حوالے سے کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
نائب سعودی وزیرخارجہ انجینیئر ولید بن عبدالکریم الخریجی اور وزارت خارجہ کے انڈر سیکرٹری برائے سیاسی امور ڈاکٹر سعود الساطی بھی موجود تھے۔

 

شیئر: