Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آسٹریلیا کی حکمت عملی تبدیل، دوسرے ٹیسٹ کیلئے اسپنر طلب

ڈھاکا:بنگلہ دیش کے ہاتھوں پہلے ٹیسٹ میچ میں حیران کن شکست کے بعد آسٹریلیا کی ٹیم انتظامیہ نے دوسرے ٹیسٹ کےلئے اسپنر اسٹیو او کیف کو طلب کر لیا۔انہیں فٹنس مسائل کا شکار جوش ہیزلووڈ کی جگہ اسکواڈ کا حصہ بنایا جائے گا۔ ہیزلووڈ پہلے ٹیسٹ کے دوران سائیڈ اسٹرین انجری میں مبتلا ہوگئے تھے جس کے باعث وہ بنگلہ دیش کے خلاف آخری ٹیسٹ اور دورہ ہندسے بھی باہر ہو گئے ہیں۔ آسٹریلوی سلیکٹرز کے مطابق بنگلہ دیش کی وکٹیں اسپنرز کیلئے موزوں ہیں اسلئے فاسٹ بولر کی بجائے اسپنر کو ہیزلووڈ کے متبادل کے طور پر ٹیم میں شامل کیا جارہاہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہندکے خلاف ون ڈے سیریز میں کین رچرڈسن کو ہیزلووڈ کے متبادل کے طور پر اسکواڈ میں شامل کیا جائے گا۔آسٹریلیا اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ 4 ستمبر سے شروع ہو گا۔ بنگلہ دیشی ٹیم پہلے ٹیسٹ میں کامیابی سے سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ دلچسپ بات ہے کہ اس سے قبل بنگلہ دیش نے زمبابوے، ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کو ٹیسٹ کرکٹ میں شکست دی تھی۔ٹائیگرز اب تک کسی ایشین ٹیم کو زیر نہیں کرپائے ہیں۔ بنگلہ دیش کے لئے یہ کامیابی بہت اہم ہے ۔اس سے قبل بنگلہ دیش نے زمبابوے کو5 مرتبہ، ویسٹ انڈیز کو 2جبکہ انگلینڈ کو ایک بار شکست دی ہے۔

شیئر: