Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شریف خاندا ن کے اثاثے منجمد کرنے کی سفارش

  لاہور... نیب لاہور اور راولپنڈی نے شریف خاندان اور اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنسز کی منظوری دیدی ۔ شریف خاندان اور اسحاق ڈار کے اثاثے منجمد کرنے اور نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی گئی ہے۔نیب لاہور کے ریجنل بورڈ کا اجلاس ڈائریکٹر جنرل میجر (ر) شہزاد سلیم کی سربراہی میں ہوا جس میں2 ریفرنسز کی منظوری دی گئی۔ذرائع کے مطابق ایک ریفرنس شریف خاندان کے لندن فلیٹس اور دوسرا وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا ہے۔ شریف خاندان کے خلاف ریفرنس میں نوازشریف سمیت حسن، حسین اور مریم نواز کے اثاثے اوربینک اکاونٹس منجمد کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے منقولہ و غیر منقولہ اثاثے منجمد کرنے اور ان کے خلاف کارروائی کی بھی سفارش کی ہے۔نیب راولپنڈی کے ریجنل بورڈ کے اجلاس میں شریف خاندان کے خلاف عزیز یہ مل کی خریداری سے متعلق ریفرنس کی منظوری دی گئی ۔ دوسرا ریفرنس شریف خاندان کی ملکیت میں 11 سے زائد کمپنیوں کا ہے۔ نیب لاہور اور راولپنڈی کی جانب سے بھیجے گئے ریفرنسز پر عیدالاضحٰی کے بعد نیب کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوگا ۔ ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری کے بعد حتمی ریفرنسز دائر کئے جائیں گے۔

شیئر: