Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

3چوتھائی برطانوی ڈرائیور ٹریفک علامات سے نابلد

لندن۔۔۔۔۔3چوتھائی برطانوی ڈرائیوروں کا کہنا ہے کہ وہ سڑک پر لگے ہوئے ٹریفک علامات کے بارے میں کچھ نہیں جانتے حتیٰ کہ نوجوان ڈرائیور جنہوں نے حال ہی میں ڈرائیونگ ٹیسٹ پاس کیا ہے وہ بھی یہ علامات بھول گئے۔ ایک نئی ریسرچ کے مطابق بھولنے والوں کی تعداد لاکھوں میں ہے۔ایکسیڈنٹ ایڈوائس ہیلپ لائن کے مطابق اس نے جو سروے کرایا تھا اس کے مطابق  بیشتر ڈرائیوروں کا کہنا تھا کہ وہ گاڑی چلاتے ہوئے آگے والا ڈرائیور جو کرتا ہے سی طرح کرتے ہیں۔حیرت انگیز طور پر ڈرائیوروں کو پارکنگ کی علامت کا بھی پتہ نہیں اور نہ ہی انہیں حدرفتار کا کوئی علم ہے حتیٰ کہ وہ اس کی علامت بھی نہیں سمجھتے۔یہ ڈرائیور زیادہ تر پلوں اور لوڈنگ زونز میں پھنستے ہیں کیونکہ بیشتر ڈرائیور وہاں کی ڈرائیونگ علامت سمجھ نہیں پاتے۔

شیئر: