مدینہ بس سروس سے تین ماہ میں 4 لاکھ 41 ہزار افراد نے سفر کیا
اس پروجیکٹ میں 177 سے زیادہ بسیں شامل ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
مدینہ بس سروس کے ذریعے فراہم کی جانے والی پبلک ٹرانسپورٹیشن کی خدمات سے سال 2025 کی چوتھی سہ ماہی کے دوارن چار لاکھ 41 ہزار افرد نے فائدہ اٹھایا ہے۔
ان بسوں نے رہائشیوں اور زائرین کو مدینہ کے مختلف علاقوں اوراہم مقامات پر تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔
ایس پی اے کے مطابق بس پروجیکٹ جو مدینہ ریجنل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی نگرانی میں چلایا جا رہا ہے، پبلک ٹرانسپورٹیشن انیٹیشیوز میں سے ایک ہے۔
اس پروجیکٹ میں 177 سے زیادہ بسیں شامل ہیں جس میں خصوصی افراد کے لیے بس میں مخصوص نشستیں شامل ہیں۔
مدینہ بس مختلف روٹس پر چلتی ہے، اس کے کل 195 سٹیشن ہیں اور طوالت 639 کلومیٹر ہے۔

اس پروجیکٹ کا مقصد شہر میں سستی اور معیاری پبلک ٹرانسپورٹ سہولت فراہم کرنے کے علاوہ ٹریفک ازدحام میں کمی لانا اور ماحول کو آلودگی سے بچانا ہے۔
یاد رہے مدینہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے مدینہ منورہ کے مختلف مقامات سے حجاج اور زائرین کی سہولت کے لیے مسجد قبا آنے کے لیے بس سروس آپریشن کو بھی منظم کیا ہے۔
ٹرانسپورٹ نیٹ ورک کے تحت مسجد قبا آمد ورفت کے لیے شہر کے مختلف مقامات سے دو روٹس شروع کیے گئے ہیں۔
