Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برطانیہ میں 2700میل طویل فٹپاتھ

لندن۔۔۔۔برطانیہ میں 2700میل طویل ساحلی پٹی پر فٹپاتھ کا کام تیزی سے جاری ہے۔ دنیا میں یہ سب سے بڑی اور طویل فٹپاتھ ہوگی جو2020تک مکمل کرلی جائیگی۔حکام کا کہنا ہے کہ اس فٹپاتھ کا بڑا حصہ پہلے ہی کھولا جاچکا ہے جبکہ کئی دیگر علاقوں میں فٹپاتھ بنانے کا کام تیزی سے جاری ہے۔حکام نے اعتراف کیا کہ برطانیہ کے ایک تہائی ساحلی علاقوں تک پیدل چلنے والوں کی رسائی نہیں ہوتی۔اگلے 3سال میں فٹپاتھ بنانے کا کام مکمل ہوتے ہی اسی کھول دیا جائیگا۔ اس کا فائدہ یہ ہوگا کہ لوگ چہل قدمی کرتے ہوئے بھی ساحلوں کا لطف اٹھا سکیں گے۔اگر کوئی تیز چلنے والا شخص دن میں 21میل چلے گا تو اسے 2700میل لمبی فٹپاتھ چلنے میں 128دن یا 4ماہ لگیں گے۔

شیئر: