Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بینک اکاؤنٹ میں غلطی سے زیادہ رقم پہنچنے پر طالبہ مقدمہ

لندن۔۔۔۔جنوبی افریقہ کی ایک طالبہ کے بینک اکاؤنٹ میں ماہانہ 85پونڈ کی گرانٹ حکومت کی طرف سے ملتی ہے لیکن بینک کی غلطی کی وجہ سے اس کے اکاؤنٹ میں ساڑھے 8لاکھ پونڈ بھیج دیئے گئے۔ 27سالہ طالبہ کو حکومت کی طرف سے اکاؤنٹنسی کی تعلیم حاصل کرنے کیلئے امداد دی جاتی ہے۔ انتظامی غلطی کی وجہ سے اس کے اکاؤنٹ میں اتنی بڑی رقم پہنچنے کے بعد یہ طالبہ خوشی سے پاگل ہوگئی اور اس نے دل بھر کرشاپنگ شرو ع کردی۔طالبہ نے اپنے دوستوں کے ساتھ بھی یہ واقعات شیئر کئے۔ان کا کہنا تھاکہ ہم نے اس سے پہلے تو اسے غربت کا شکاردیکھا تھا۔انتظامیہ کو اپنی غلطی کا احساس ہوا تو انہوں نے رقم واپس مانگ لی۔اب قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ مس مانی نامی اس طالبہ کو پوری رقم واپس کرنا ہوگی اورساتھ ہی اس پر چوری کے الزام میں مقدمہ قائم کیا جائیگا۔

شیئر: