Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برطانیہ میں شناختی کارڈ فراڈ میں اضافہ

لندن ...... برطانیہ میں قومی شناختی کارڈ میں فراڈکا سلسلہ وبا کی شکل اختیار کر گیا ہے۔ روزانہ 500کے قریب شناختی کارڈ چوری کئے جارہے ہیں۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ برطانیہ کریڈٹ کارڈ، ای میل، فون اور آن لائن بینکنگ کے فراڈ کے مسائل سے دوچار ہے۔ جنوری سے جون 2017ءتک 89 ہزار201قومی شناختی کارڈ کا فراڈ ہوا۔ اب آن لائن ان واقعات کی تعداد بھی بڑھ گئی ہے۔ یہ وبا اس وقت پورے ملک میں پھیل چکی ہے۔2016 ءمیں جنوری سے جون تک فراڈ کے 84 ہزار863واقعات درج کئے گئے تھے جسکا مطلب یہ ہوا کہ ایسی وارداتوں میں 5فیصد اضافہ ہوا۔ فراڈ روکنے والے ادارے کا کہنا ہے کہ مجرم صارفین اور تاجروں کو مسلسل نشانہ بنا رہے ہیں او روہ دوسروں کے شناختی کارڈ پر قرضے لیتے ہیں ، آن لائن شاپنگ کرتے ہیں اور ٹیلی کام و انشورنس کے فوائد حاصل کرتے ہیں۔ بیشتر کیسز میں متاثرین کو پتہ ہی نہیں چلتا کہ انہیں نشانہ بنایا گیا ہے حتیٰ کہ جب بل انکے پاس پہنچتا ہے تو وہ سمجھ جاتے ہیں کہ انہیں لوٹ لیا گیا۔

شیئر: