Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گائے ، بھینس، اونٹ اور بیل کی قربانی کرنیوالوں پر لگے گا گینگیسٹر ایکٹ

سنبھل۔۔۔۔۔سنبھل انتظامیہ نے سخت حکمنامہ جاری کرتے ہوئے انتباہ دیا ہے کہ بقرعید کے موقع پر گائے ، بھینس ، اونٹ یا بیل کی قربانی کرنے والوں کے خلاف گینگسیٹر ایکٹ لگایا جائیگا۔ ڈپٹی ڈویژنل افسر راشد خان نے کہا کہ سنبھل تحصیل کے تحت سبھی تھانوں کو الرٹ کردیا گیا ہے کہ بقرعید کے موقع پر اگر کوئی گائے ، بھینس ، اونٹ یا بیل کی قربانی کرتا ہے تو اس کے خلاف گینگیسٹر ایکٹ لگایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی قربانی کرنے والوں کی منقولہ وغیر منقولہ جائداد بھی ضبط کرلی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ تھانہ انچارج سے کہا گیا ہے کہ اپنے اپنے علاقوں کا دورہ کرکے حالات پر نظر رکھیں اور 2ستمبر سے 4ستمبر تک ایسا کوئی واقعہ نہ ہونے پائے جس میں گائے ، بھینس ، اونٹ یا بیل کی قربانی کی جائے۔ اترپردیش پولیس نے جون میں متنبہ کیا تھا کہ گئو کشی اور دودھ دینے والے مویشیوں کے غیر قانونی نقل و حمل میں ملوث لوگوں کے خلاف این ایس اے اور گینگیسٹر ایکٹ لگایا جائے گا۔ واضح ہو کہ این ایس  اے کے تحت حکومت کسی بھی شخص کو جب تک چاہے حراست میں رکھ سکتی ہے اور حراست کی وجہ بتانے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ گینگیسٹر ایکٹ کے تحت اگر کسی کے خلاف کارروائی ہوتی ہے تو پولیس کو پوچھ گچھ کیلئے اس شخص کو تھانے پر حاضر ہونے کا سمن دینے کا اختیار ہوتا ہے ۔ یہ قانون پولیس کو ملزم کی60دن کے ریمانڈ کا اختیار بھی دیتا ہے جبکہ عام حالات میں 14دن کی ہی ریمانڈہوتی ہے۔

شیئر: