Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الاجابہ ،جہاں آپ ﷺ نے رات گزاری

مکہ مکرمہ میں مسجد الاجابہ المحصب نامی جگہ پر واقع ہے۔منیٰ سے واپس ہوتے ہوئے نبی کریم نے اسی جگہ قیام کیا تھا، وہیں رات گزاری تھی۔ تحصیل المرام میں مسجد الاجابہ سے متعلق تحریر ہے کہ یہ مسجد ا لابطح میں ہے۔ اسے بطحا بھی کہا جاتا رہا ہے۔ اب یہ المعابدہ کے نام سے مشہور ہے۔ نبی کریم نے جہاں قیام کیا تھا وہیں مسجد الاجابہ بنائی گئی ہے۔ پرانی مسجد منہدم کرکے 1394ھ میں نئی مسجد تعمیر کردی گئی۔ یہ جدید طرزتعمیر کا خوبصورت نمونہ ہے۔ اسکا رقبہ بھی بڑھایا گیا۔ یہ تقریباً400مربع میٹر رقبے میں بنی ہوئی ہے۔ یہ چوکور شکل کی مسجد ہے۔ اسکے 2دروازے اور کئی کھڑکیاں ہیں۔ اسکا مینار جنوب مغرب کی طرف ہے۔ یہ مدینہ منورہ کی مسجد الاجابہ سے مختلف ہے۔
 

شیئر: