Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مردار ستارے کرہ ارض سے ٹکراسکتے ہیں

کیلیفورنیا ..... سائنسدانوں کا کہناہے کہ 20سے زیادہ ”مردہ ستارے“ ہمارے شمسی نظام کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ ہوسکتا ہے کہ یہ کہیں جاکر ٹکرا جائیں جس سے کرہ ارض پر زندگی کا صفایا ہوجائیگا تاہم انہوں نے اندازہ لگایا ہے کہ ایسا واقعہ ایک ملین سال بعد ہی ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ تقریباً19سے 24ستارے 3.26نوری سال کے اندر ایک دوسرے کے قریب آئیں گے۔ ان میں سے ایک ستارہ 1.3ملین برسوں میں دوسرے ستارے سے ٹکرا سکتا ہے۔ گلیسی 710نامی ستارہ اسوقت 46نوری سال دور ہے اور وہ ہمارے شمسی نظام سے ٹکرا سکتا ہے۔ اس کے نتیجے میں آگ کی بارش ہوگی۔جس سے زمین پر رہنے والے متاثر ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے پیشگوئی کی کہ یہ ستارہ اس وقت 2.3ٹریلین کلو میٹر یا دور ہے جو سورج اور زمین کے درمیان تقریباً16ہزار گنا زیادہ فاصلہ ہے۔ای ایس اے سیٹلائٹ سے جو سروے کیا گیا ہے اس کے مطابق تقریباً3لاکھ ستارے حرکت میں ہیں۔ جب شمسی نظام کہکشا ں کی جانب بڑھتا ہے یا دوسرے ستارے اپنی راہ سے ہٹ جاتے ہیں تو پھر ان میں تصادم ناگزیر ہوجاتا ہے لیکن اس ”قریب “ ہونے کا مطلب یہ ہے کہ یہ اب بھی کرہ ارض سے کئی ٹریلین میل دور ہے۔
 

شیئر: