Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خوشگوار ازواجی زندگی کیلئے علیحدہ بینک اکاؤنٹ

لندن۔۔۔۔آج کی دنیا میں شوہر اور اہلیہ کی الگ الگ بینک اکاؤنٹس ہی طویل اور خوشگوار ازدواجی زندگی کاباعث بن گئے ہیں۔ ایک سروے رپورٹ کے مطابق 34فیصد شادی شدہ جوڑوں کے اپنے اپنے بینک اکاؤنٹس ہیں۔ یہ بات ایک رپورٹ میں بتائی گئی ہے۔ سروے کے مطابق ایک تہائی شادی شدہ برطانویوں نے کہا کہ مشترکہ اکاؤنٹس کی وجہ سے ان میں طلاقیں ہوئیں۔ اگرچہ اب بھی جوڑوں کی اکثریت یہ بات تسلیم کرتی ہے کہ مشترکہ بینک اکاؤنٹس کی وجہ سے ان کے اعتماد میں اضافہ ہوا جبکہ زندگی بھی خوشگوار رہی۔اس کے برعکس ہر چوتھا جوڑا دعویٰ کرتا ہے کہ مشترکہ آمدنی اور خاص طور پر بچت کے نتیجے میں ان کے رشتوں میں ایسی دراڑ پڑی جو علیحدگی اور طلاق پر منتج ہوئی۔کنزیومر فائننس ویب سائٹ نے 2000جوڑوں کے بارے میں یہ سروے برطانیہ میں کیا تھا۔

شیئر: