Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حج سیزن میں 53 لاکھ ٹن کچرا اٹھایا گیا

مدینہ منورہ .... حج سیزن کے دوران مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ سے بلدیہ نے کُل 53 لاکھ 445 ٹن کچرا اٹھایا ۔ سبق نیوز کے مطابق ایام حج میں بلدیہ کی جانب سے مشاعر مقدسہ میں اضافی عملہ اور اہلکار متعین کئے گئے تھے تاکہ صفائی کے کاموں میں رکاوٹ نہ ہو اور حجاج کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ دوران حج مشاعر مقدسہ سے گزشتہ 5 دنوں میں15 ہزار ٹن کچرا اٹھایا گیا ۔ بلدیہ نے مشاعر مقدسہ میں صفائی کےلئے خصوصی انتظامات کئے تھے جن میں ہائیڈرولک کمپریسر اور کچرا اٹھانے کےلئے مخصوص ویکیوم کلینر کے علاوہ کچرا مختلف مقاما ت پر جمع کرنے کےلئے کمپریسر اسٹوریج نصب کئے تھے ۔ 

شیئر: