Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

700ملین ای میل اکاﺅنٹس ہیک

ایمسٹرڈیم .... آسٹریلوی کمپنی کے ا یک سیکیورٹی ماہر کا کہناہے کہ 700ملین اکاﺅنٹس کی تفصیلات لیک ہوگئی ہیں اسلئے لوگوں کو چاہئے کہ وہ اپنے ای میل کے پاسورڈ ابھی اور اسی وقت تبدیل کردیں۔ خیال ہے کہ یہ پاسورڈ ہالینڈ میں قائم ایک ادارے سے ہیک ہوئے جس کے بعد سلسلہ بڑھتا گیا۔سائبر مجرموں نے انکی ویب سائٹ بنانے والوں سے کہا ہے کہ وہ ان لوگوں کا ڈیٹا بیس ڈاﺅن لوڈ کرسکتے ہیں۔ یہ اطلاعات ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب سائبر مجرموں نے اپنے جرائم کا خود بھانڈا پھوڑا۔ متاثرہ اکاﺅنٹس استعمال کرنے والوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ آئندہ اپنے اکاﺅنٹس محفوظ بنانے کیلئے پاسورڈ تبدیل کریں۔ آسٹریلیا کے کمپیوٹر سیکیورٹی ماہر اپنی ویب سائٹ چلاتے ہیں جس پر جاکر آپ یہ چیک کرسکتے ہیں کہ آیا آپ کا اکاﺅنٹ تو لیک نہیں ہوا۔ آن لائن مجرم ان تمام ڈیٹا کو اپنے مقاصد کیلئے استعمال کرتے ہیں۔
 

شیئر: