Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الجوف ریجن کا خوش ذائقہ پھل ’الترنج‘ ہر گھر کی ضرورت

یہ مشہور پھل ترنج جو لیموں کے خاندان سے تعلق رکھتا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے الجوف ریجن میں موسم سرما کا مخصوص پھل ’الترنج‘ اپنے خوشگوار ذائقے اور صحت بخش اجزا کی وجہ سے مرغوب مانا جاتا ہے۔ سردیوں کے آغاز سے ہی یہ پھل ہر گھر اور محفل کی ضرورت بن جاتا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق علاقے کا مشہور پھل ترنج جو لیموں کے خاندان سے تعلق رکھتا ہے، ریجن میں زیتون کے بعد دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ اسی کے درخت پائے جاتے ہیں۔
کھٹے میٹھے ذائقے کا یہ رس دار پھل علاقے کی آب و ہوا میں تیزی سے پھلتا پھولتا ہے۔ اس پھل کی باقاعدہ فارمنگ بھی کی جاتی ہے جبکہ علاقے کے بیشتر گھروں میں بھی اسے اگایا جاتا ہے۔

یہ مخصوص پھل بہت سے روایتی پکوانوں میں بھی استعمال ہوتا ہے جبکہ اس کے مشروبات بھی تیار ہوتے ہیں جو الجوف میں سردیوں کے دنوں میں مشہور ہوتے ہیں۔ علاوہ ازیں علاقائی لوگ اس کا دلیہ بھی تیار کرتے ہیں۔
ریجن کے لوگ اسے براہ راست بھی کھانا پسند کرتے ہیں جبکہ بعض اس کے رس میں کالی مرچ ، نمک اور پودینا جبکہ کچھ لوگ اس میں چینی یا کھجور بھی پیسٹ میں ملاتے ہیں۔

علاقے کے ایک رہائشی کا کہنا تھا ’علاقے میں موسم سرما میں عام طور پر اس کی چائے بنائی جاتی ہے جو کافی شوق سے پی جاتی ہے جس میں زعفران کا بھی اضافہ کیا جاتا ہے۔
الترنج کا پھل لیموں سے کافی بڑا ہوتا ہے یہ سبز، پیلے اور بعض اوقات نارنجی کے رنگ کا ہوتا ہے۔ اس کا ذائقہ کسی حد تک کسیلا اور ترشی مائی ہوتا ہے۔ اس کا سیزن دسمبر سے مارچ تک ہے۔

 

شیئر: