Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وجے واڑہ میں ہیلمٹ نہ پہننے والے موٹرسائیکل سواروں پر جرمانے

     حیدرآباد---آندھراپردیش کے وجئے واڑہ میں لازمی ہیلمٹ کے سلسلہ میں ٹریفک پولیس کی جانب سے خصوصی مہم چلاتے ہوئے اس قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی گئی اور ان کو جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔یہ مہم شہر کے مختلف مقامات پرگزشتہ رات چلائی گئی ۔پولیس نے قواعد کی خلاف ورزی کرنے والوں کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعہ نشاندہی کرتے ہوئے ان کے گھروں پر چالان روانہ کیا۔ڈی سی پی جی بھوپال نے اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے  واضح کیا کہ وجئے واڑہ کو حادثات سے پاک شہر بنانا اہم نشانہ ہے۔انہوں نے کہاکہ وجئے واڑہ میں سلامتی کیلئے ہیلمٹ کے استعمال کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔انہوںنے کہاکہ کئی حادثات میں دیکھا جاتا ہے کہ سر پر چھوٹی سی چوٹ کے نتیجہ میں ہی موت ہوجاتی ہے۔ہیلمٹ کا استعمال کیا جائے تو موٹرسائیکلوں سے ہونے والے 70تا80فیصد حادثات پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

شیئر: