Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قربانی کیلئے لائے گئے اونٹ ضبط

نئی دہلی۔۔۔۔۔ہرسال عیدالاضحی کے موقع پر اونٹ کی قربانی کی روایت قائم تھی مگر امسال حکومت نے ان پر پابندی لگا دی ہے جس کے بعد مختلف علاقوں سےلائے گئے اونٹ انتظامیہ نے ضبط کرلئے۔ پی ایف اے نے دعویٰ کیا کہ اس سے قبل باغپت سے12، جعفر آباد سے 2، سونی پت سے7،صاحب آباد سے 8اونٹوں کو آزاد کرایا گیا جبکہ غازی آباد سے 10اونٹوں کو پکڑا گیا۔ پی ایف اے اور انیملس ویلفیئر ڈپارٹمنٹس کے افسر سوربھ گپتا نے بتایا کہ تمام اونٹوں کو غیر قانونی طور پر لایا جارہاتھاان کی طبی جانچ کے بعد راجستھان کے شیلٹرہوم بھیج دیا جائیگا۔جعفر آباد اور دیگر مسلم اکثریتی علاقوں میں اونٹ کی قربانی کی جاتی رہی ہے لیکن امسال عیدالاضحی سے 2،3دن قبل جعفر آباد تھانہ پولیس نے اونٹ کی قربانی پر پابندی عائد کردی اور یہاں سے پی ایف اے والے اونٹو ںکو لے گئے جس کی وجہ سے اس مرتبہ اونٹ کی قربانی نہیں کی جاسکی۔

شیئر: