Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کستوربا اسکولوں میں بائیو میٹرک حاضری لازمی

لکھنؤ ۔۔۔کستوربا گاندھی اقامتی اسکولوں میں بائیو میٹرک حاضری لازمی قراردیدی گئی ہے۔ 30ستمبر تک سبھی اضلاع میں بائیومیٹرک مشینیوں کے ساتھ سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کی تیاری مکمل کی جائیگی۔فیض آباد، دیوریا، گورکھپور ، ہمیر پور، ہاتھرس ، جونپور، لکھیم پور ،مین پوری، سہارنپور، سدھارتھ نگر اور شاہجہانپور اضلاع میں مشین نصب کی جارہی ہیں۔ریاست کے باقی ماندہ اضلاع میں 30ستمبر تک مشین لگانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔اس کا بجٹ سروشکشا ابھیان کے تحت جاری کیا جاچکا ہے۔سی سی ٹی وی کیمرے بیت الخلاء کےسوا کیمپس کے سبھی اہم مقامات پر لگائے جائیں گے۔ واضح ہوکہ ریاست میں 746کے جی بی بی ہیں اور یہاں مفت رہائشی سہولت کیساتھ صرف طالبات کو تعلیم دی جاتی ہے۔ جو پسماندہ اضلاع میں قائم ہیں ان میں ساتویں تک تعلیم دی جاتی ہے۔ یہاں ایس سی ایس ٹی اور اقلیتی لڑکیوں کیلئے 50فیصد نشستیں مختص ہیں۔

شیئر: