Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’سپورٹس اور تفریح ساتھ ساتھ‘ ریاض انٹرنیشنل میراتھن کے پانچویں ایڈیشن کا اعلان

گزشتہ برس میراتھن کے شرکا کی تعداد 40 ہزار سے ریکارڈ کی گئی تھی (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی فیڈریشن سپورٹس فار آل نے ریاض انٹرنیشنل میراتھن کے پانچویں ایڈیشن کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔
وزارت سپورٹس وسعودی ایتھلیٹکس فیڈریشن کے تعاون سے اس سال پہلی مرتبہ ’ریاض میراتھن فیسٹیول‘ کے تحت کی جائے گی۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق فیسٹیول امیرہ نورہ یونیورسٹی ریاض میں 25 سے جنوری سے شروع ہو کر 31 جنوری 2026 کو آخری دن میراتھن ریس پر اختتام ہوگا۔
میراتھن کا انعقاد مسلسل پانچویں مرتبہ ایلیٹ روڈ ریس کے زمرے میں انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف ایتھلیٹکس فیڈریشن کے تحت کیا جائے گا۔
گزشتہ برس میراتھن  کے ایڈیشن میں شرکا کی تعداد 40 ہزار سے ریکارڈ کی گئی جبکہ سال 2024 میں یہ تعداد 20 ہزار کے قریب تھی۔
رواں برس میراتھن ریاض کے ایڈیشن میں ریس کے چار مرکزی ٹریکس رکھے گئے ہیں جن میں فل میراتھن 42 کلو میٹر، آدھے فاصلے کی میراتھن 21 کلومیٹر، 10 کلومیٹر اور فیملیز کے لیے پانچ کلو میٹر کے ٹریک رکھے گئے ہیں۔
سعودی فیڈریشن سپورٹس فار آل کے صدر شہزادہ خالد بن الولید بن طلال بن عبدالعزیز کا کہنا تھا’ اس سال ریاض انٹرنیشنل میراتھن کے پانچویں ایڈیشن کو پہلی مرتبہ وسعت دیتے ہوئے اسے ریاض میراتھن فیسٹیول کے ساتھ جوڑا گیا ہے تاکہ کمیونٹی کو سپورٹس کے مثبت تجربے روشناس کرایا جاسکے۔‘
انہوں نے مزید کہا’ ریاض میراتھن محض دوڑ کا مقابلہ ہی نہیں رہا بلکہ اب یہ ایک طرح سے جسمانی ورزش کا درجہ بھی اختیار کرچکا ہے جس میں معاشرے کے مختلف طبقے فکر کے افراد سپورٹس اور تفریح سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔‘

 

شیئر: