Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شطرنج کوئین پزل، ملین ڈالر جیتنے کا موقع

اگر آپ ایسا کمپیوٹر پروگرام بنانے میں کامیاب ہوجائیں جو شطرنج کے کوئین پزل کو حل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہو تو آپ ایک ملین ڈالر کا انعام جیت سکتے ہیں۔سینٹ اینڈریوز یونیورسٹی کے تحقیق کاروں نے یہ کھلا چیلنج دیا ہے کہ اگر دنیا بھر سے کوئی بھی اس پزل کا حل نکالنے میں کامیاب ہوجائے تو اس کو کلے میتھ میٹکس انسٹیٹیوٹ کی جانب سے ایک ملین ڈالر کا انعام دیا جائے گا ، ان کے بقول کوئین پزل حل ہوگیا تودیگر بہت سے ناممکن پزل بھی حل کئے جاسکتے ہیں ۔ سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ کمپیوٹر پروگرام کو استعمال کرتے ہوئے یہ پزل حل کرنا اس لئے شکل ہے کیونکہ اس میں بہت زیادہ آپشن موجود ہوتے ہیں اور ہر آپشن کو استعمال کرنے میں کئی سال لگ سکتے ہیں۔ اب تک کوئی بھی تحقیق کار ایسا پروگرام بنانے میں ناکام رہا ہے جو انہیں تیزی سے حل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہو۔ 
 

شیئر: