Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بارڈر گارڈ کا حدود شمالیہ ریجن میں ماحول دوست اقدام

انیشیٹیو کا مقصد منتخب سائٹس کی خوبصورتی کو بڑھانا اور سبزے میں اضافہ کرنا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
بارڈر گارڈ نے حدودِ شمالیہ ریجن میں رضاکاروں کی شرکت کے ساتھ ایک انیشیٹیو کا آغاز کیا ہے جو ماحولیاتی شعور بڑھانے اور سماجی ذمہ داری کو فروغ دینے کی ان کی کوششوں کا حصہ ہے۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق اس انیشیٹیو کا مقصد منتخب سائٹس کی خوبصورتی کو بڑھانا اور سبزے میں اضافہ کرنا ہے جس کے تحت رضاکاروں نے مقامی ماحول کے لیے مناسب پودے اور نباتات لگائے۔
شرکا کو شجرکاری کے فوائد اور ماحولیاتی توازن برقرار رکھنے پر اس کے اثرات کے بارے میں آگاہ کرنا بھی شامل تھا جو کمیونٹی پارٹنرشپ اور معیارِ زندگی کے اہداف کا ساتھ دینے کے لیے بارڈر گارڈ کے شعور کے پروگراموں سے ہم آہنگ ہے۔

 

شیئر: