Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صنعتی اخراج کم کرنے والی سعودی نینو ٹیکنالوجی

ایجاد کا مقصد سٹیل کے فضلات کی ری سائیکلنگ کی صلاحیت کو بہتر بنانا ہے (فوٹو: سٹڈی اِن سعودی اِن ایس اے)
ام القریٰ یونیورسٹی نے سعودی اتھارٹی فار انٹلیکچوئل پراپرٹی میں ایک نئے پیٹنٹ کا اندراج کرایا ہے۔ یہ پیٹنٹ سٹیل بنانے کے عمل سے پیدا ہونے والے فضلے سے نینو آئرن آکسائیڈ مرکب نکالنے کی ٹیکنالوجی سے متعلق ہے۔
اخبار 24 کے مطابق یہ اقدام صنعتی فضلے کو جدید مواد کی تیاری میں استعمال کرنے کو فروغ دے گا جو پیٹروکیمیکل، پانی کی صفائی اور کان کنی کے شعبوں کے علاوہ جامعات اور تحقیقی مراکز کے لیے بھی مفید ثابت ہوگا۔
یہ جدت کالج آف سائنس کی ایک ریسرچ ٹیم کی محنت کا نتیجہ ہے جس میں ڈاکٹر صالح اللقمانی، عبدالرحمٰن البشری، فائز الفائز اور مساعد حکمی شامل ہیں جنہوں نے معیاری خصوصیات کا حامل ملٹی فیز نینو کمپوزٹ نکالنے کے لیے ماحول دوست فزیکل میکینکل طریقہ کار پر مبنی ایک پائیدار طریقہ تیار کیا۔
اس ایجاد کا مقصد سٹیل کے فضلات کی ری سائیکلنگ کی صلاحیت کو بہتر بنانا، صنعتی اخراج کو کم کرنا اور کیمیائی پروسیسنگ کے اخراجات کو کم کرنا ہے جس سے صنعتوں کو زیادہ پائیدار اور وسائل سے بھرپور حل کی طرف بڑھنے میں مدد ملتی ہے۔

 

شیئر: