Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹریفک اہلکار کو زخمی کرنیوالا ایشیائی گرفتار

طائف.....طائف ٹریفک پولیس نے الردف تفریحی مقام پر ٹریفک کے ایک اہلکار کو کچلنے کی کوشش اور 5گاڑیوں سے تصادم پر ایشیائی شہری کو گرفتار کرلیا۔ ایشیائی نے فرار ہونے کی کوشش کی تھی تاہم اسے گھیر کر قابوکرلیا گیا۔ وہ اقامہ ومحنت قوانین کی خلاف ورزی کا بھی مرتکب پایا گیا۔ مکہ مکرمہ ریجن پولیس کے ترجمان کرنل عاطی القرشی نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ الردف تفریحی مقام پر ڈیوٹی دینے والی گشتی فورس نے ایک گاڑی کو حد سے زیادہ رفتار سے دوڑتے ہوئے دیکھا جس پر 3 افراد سوار تھے۔ اس کے ڈرائیور نے ٹریفک اہلکار کو کچل کر مخالف سمت سے فرار کی کوشش کی۔ اس چکر میں اسکی ٹکر ٹریفک پولیس کی گشتی گاڑی اور 5سعودی شہریوں کی کاروں سے ہوگئی۔ بالاخر اسے گرفتار کرلیا گیا۔ تفتیش سے ثابت ہوا کہ وہ ایشیائی ہے۔ زخمی ٹریفک اہلکار کو علاج کیلئے اسپتال میں داخل کردیا گیا۔
 

شیئر: