Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملائیشیا کے وزیر اعظم نے کوالالمپور میں امام مسجد نبوی کا خیرمقدم کیا

اعتدال اور برداشت کی اقدار کو فروغ دینے کے لیے کوششوں کی تعریف کی۔(فوٹو: ایس پی اے)
ملائشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم نے کوالالمپور کے ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں مسجد نبوی کے امام شیخ ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر کا خیرمقدم کیا ہے۔
اس موقع پر ملائیشیا میں سعودی سفیر موسی بن ابراہیم السلیم، ملائیشیا کی پارلیمنٹ کے سپیکر ڈاکٹر جوھاری بن عبدہ اور مذہبی امور کے وزیر ڈااکٹر محمد نعیم مختار بھی موجود تھے۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات کے دوران ملائشیا کے وزیراعظم نے اعتدال اور برداشت کی اقدار کو فروغ دینے کے لیے سعودی عرب کی کوششوں کی تعریف کی۔
انہوں نے شاہ سلمان اور ولی عہد کی قیادت میں اسلام، مسلمانوں کی خدمت اور حرمین شریفین کے پیغام کو دنیا میں پھیلانے کے حوالے سے اقدامات کو بھی سراہا۔
ملاقات کے اختتام پرمسجد نبوی کے امام نے ملائیشیا کے وزیراعظم کو قرآن پاک کا تحفہ پیش کیا۔
مسجد نبوی کے امام شیخ ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر کا دورہ ملائیشیا، دنیا بھر میں اسلام اور مسلمانوں کی خدمت کے لیے سعودی وزارت اسلامی امور کے اقدامات کا حصہ ہے۔

 

شیئر: