Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیٹی پر تشدد، گلا گھونٹ کر مار دیا، ماں اور باپ کو سزائے موت

نائجیرین خاتون کو کوکین سمگل کرنے کے جرم میں سزائے موت دی گئی (فوٹو: اخبار 24)
سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ’مکہ مکرمہ ریجن میں  اتوار کو سعودی شہری اور ان کی اہلیہ کو اپنی بیٹی کے قتل کیس میں سزائے موت دی گئی ہے۔‘
اخبار 24 کے مطابق وزارت داخلہ کے بیان میں کہا گیا’ ضیف اللہ بن ابراہیم اور ان کی اہلیہ سارہ بنت دلمخ بن عبدالرحمن الشمرانی پر اپنی بیٹی تالا کو قید میں رکھنے، تشدد اور گلا گھونٹ کر مارنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔
سکیورٹی حکام نے دونوں سے تفتیش کی اور کیس عدالت میں بھیجا گیا۔ الزامات ثابت ہونے پر سزائے موت کا حکم صادر کیا گیا۔
سپریم کورٹ اور اپیل کورٹ نے بھی ابتدائی عدالت کا فیصلہ برقرار رکھا۔ ایوان شاہی سے احکامات کے بعد عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کیا گیا۔
علاوہ ازیں وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ’ اتوار کو مکہ مکرمہ ریجن میں نائجیرین خاتون کو مملکت میں کوکین سمگل کرنے کے جرم میں سزائے موت دی گئی ہے۔‘

 

شیئر: