Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی اسپورٹس بورڈ کا نیا سربراہ کون ؟

ریاض .... سعودی اسپورٹس بورڈ کا نیا سربراہ شاعر، سیاستدان ، کھلاڑی اور قومی مسائل کا گہرا ادراک رکھتا ہے۔ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ترکی بن عبدالمحسن آل الشیخ کو اسپورٹس بورڈ کی مجلس انتظامیہ کا نیا سربراہ مقرر کیا ہے۔ وہ التعاون کلب کے اعزازی صدر کے طور پر بھی کام کررہے ہیں۔ آل الشیخ ایوان شاہی کے مشیر بھی ہیں۔ انہوں نے کئی قصیدے بھی تحریر کئے ہیں۔ تازہ ترین قصیدے کا عنوان تھا ”علم قطر“۔ اسکی صدائے بازگشت خلیج کے تمام علاقوں میں سنی گئی۔ آل الشیخ سوشل میڈیا کے حاضر باش لوگوں میں سے ہیں۔ انہوں نے متعد د گانے بھی تخلیق کئے ہیں جنہیں کویتی گلوکارہ نوال، راشد الماجد، رابح صقر، ماجد المہندس، کاظم الساھر، عبدالمجید عبداللہ اور عمرو دیاب نے گایا ہے۔
 

شیئر: