Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودیوں کی فی کس آمدنی میں اضافہ

جدہ.... جدہ انویسٹمنٹ کمپنی نے توقع ظاہر کی ہے کہ سال رواں 2017ءکے دوران سعودی عرب میں فی کس اوسط آمدنی 2185ہزار ریال اور 2018ءکے دوران 2318ہزار ریال تک پہنچ جائیگی۔ 2016ءمیں فی کس اوسط آمدنی 2037ہزار ریال ریکارڈ کی گئی تھی۔ کمپنی نے اپنی رپورٹ میں توجہ دلائی ہے کہ مملکت میں بےروزگاری کی شرح کم ہوئی ہے۔2016ءمیں 12.3فیصد تھی گھٹ کر11.8فیصد رہ گئی ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیاہے کہ 2017ءمیں سعودی شہریوں کی تعداد بڑھ کر 32.6ملین تک پہنچ جائیگی جبکہ 2018ءمیں 33.3ملین ہوجائیگی۔
 

شیئر: