Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

او آئی سی نے روہنگیوں پر مظالم کی مذمت کردی

جدہ....اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے روہنگی مسلمانوں کےخلاف غیر معمولی طاقت کے استعمال پر بے چینی کا اظہار کردیا۔ او آئی سی کے ماتحت انسانی حقوق کے ادارے نے اعلامیہ جاری کرکے ایکبار پھر روہنگی اقلیت کےخلاف میانمار میں ریاستی طاقت کے بیجا تشدد کی نئی لہر پر تشویش اور صدمے کا اظہار کیا ۔ انسانی حقوق کے ادارے نے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔ اس نے میانمار کی حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ وہ اپنے یہاں آباد بے قصور روہنگی مسلمانوں کے حقوق کی ہر طرح کی خلاف ورزیاں ختم کرانے کے لئے فوری اور موثر اقدام کرے۔ او آئی سی نے اقوام متحدہ کے دیگر ادارو ںکی آواز میں آواز ملاتے ہوئے کہا کہ اراکان صوبے سے متعلق بین الاقوامی مشاورتی کمیٹی کی سفارشات پر عمل درآمد کیا جائے۔ اس حوالے سے کی جانے والی سفارشات میں میانمار حکومت سے روہنگی مسلمانوں کی شہریت، ملک میں آمد ورفت کی آزادی اور ذرائع ابلاغ نیز انسانی امداد کے اداروں پر عائد پابندیاں ختم کرنے کے لئے کہا گیا ہے۔

شیئر: