Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ماں کی ساڑی پھانسی کا پھندا بن گئی

ناگپور۔۔۔۔۔ماں کی ساڑی بیٹے کیلئے موت کا پھندا بن گئی۔ چوتھی کلاس کا طالبعلم 10سالہ سوربھ کھیلتے کھیلتے اس دنیا سے چل بسا۔ لکڑ گنج کے تھانیدار سنتوش کھڈیکر نے بتایا کہ گنیش کی فیملی جونی ، اعظم شاہ چوک علاقے میں رہتی ہے ۔گنیش کی 8سال قبل موت ہوچکی ہے۔ اس کی فیملی پھول بیچ کر گزر بسر کررہی ہے۔ ماں معمول کے مطابق پھول بیچنے چلی گئی تھی۔سوربھ نے مکان کے ہال میں دروازے سے ماں کی ساڑی کو باندھا اورجھولا بناکر جھولنے لگا ۔بعد ازاں جھولے میں وہ چکر لگانے لگااس دوران پیرپھسلنے سے تواز ن کھوبیٹھا اور ساڑی سے اس کا گلا کستا چلا گیا ۔ وہ بے ہوش ہوگیا ۔ بڑا بھائی جب اسکے پاس پہنچا تو دیکھا سوربھ جھولے سے نیچے گرا ہوا ہے۔ بچے کو اسپتال لے جایا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد پہنچانے کے بعد ڈاکٹروں نے اسے مردہ قراردیدیا۔ پولیس واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے۔

شیئر: