Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغان مسئلے کا سیاسی حل ہے،شاہد خاقان

 اسلام آباد.. وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے افغان مسئلے کا حل فوجی نہیں، سیاسی ہے۔افغانستان میں فوجی کارروائی کی حکمت عملی کامیاب نہیں ہو گی۔ پاکستانی سفیروں کی کانفرنس کے آخری روز وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ ٹرمپ کی نئی حکمت عملی کا حال پہلے منصوبوں جیسا ہوگا۔ کسی کو افغان جنگ پاکستان کی سرزمین پر لڑنے کی اجازت نہیں دینگے۔ ہند کو افغان سرزمین ہمارے خلاف استعمال کرنے سے روکنا ہوگا۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کی دھمکی کے بعد حکمت عملی پر غور کرنے کے لئے پاکستانی سفیروں کی 3 روزہ کانفرنس میں پیش کردہ حتمی سفارشات کو قومی سلامتی کمیٹی میں پیش کیا جائے گا۔گزشتہ روز اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس سے خطاب کیا۔

 

شیئر: