Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گنیز بک آف دی ورلڈ ریکارڈ 2018ء کا شمارہ جاری

لندن.... ریکارڈساز کارنامے انجام دینے کے دعوﺅں کی تصدیق کرنےوالی عالمی اتھارٹی یعنی گنیز بک آف دی ورلڈ  ریکارڈ والوں نے ا پنا 2018ءکا شمارہ جاری کردیا ہے جو حسب معمول بے شمار حیران کن اور عجیب و غریب کارناموں سے بھرا ہوا ہے۔ یہ اپنی سیریز کا 63 واں شمارہ ہے جس کے صفحات انسان کو حیران اور ششدر کردینے والے کارناموں اور واقعات سے بھرے ہوئے ہیں۔ اسی کتاب میں جو سب سے زیادہ نئی اور انوکھی چیز حیرت کاسبب بن رہی ہے وہ ناخنوں کی دیکھ بھال اور سجاوٹ کے اعتبار سے عالمی شہرت رکھنے والی نیل آرٹسٹ 60سالہ ایانا ولیمز ہیں جنکا دعویٰ ہے کہ انکے ہاتھوں کے ناخن دنیا بھر میں سب سے لمبے ہیں۔ایانا ولیمز کے دونوں ہاتھ کے ناخن ریکارڈ ساز حیثیت کے حامل ہیںجبکہ صرف ایک ہاتھ کے ناخن بڑھانے کے اعتبار سے ان سے بھی زیادہ عمر والی خاتون کاتذکرہ اس کتاب میں ملتا ہے جو ہیں تو بڑی بی مگر 85سال کی عمر میں بھی وہ باڈی بلڈر ہیں اور دادی بن چکی ہیں جبکہ عام بچوں کی طرح انہیں کھلونوں سے بھی کافی رغبت ہے اور اس وقت بھی ان کے پاس8ہزار سے زیادہ کھلونے موجود ہیں۔ اسی طرح اس نئے شمارے میں ایک کیمپروین کا تذکرہ بھی ہے جس میں 50افراد نے گھس کر ریکارڈ قائم کیا ہے۔ ریکارڈ بنانے کیلئے انہوں نے 1974ءکی تیار کردہ کیمپر وین کو استعمال کیا جسکی لمبائی محض 168.5انچ ہے۔ان لوگوں نے 2015ءمیں منعقدہ بس فیسٹیول میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا ۔ اسی طرح چینی صوبے جیانگ ژو کی رہنے والی خاتون یوجیانژیا دنیا میں سب سے لمبی پلکوں کی مالک بن کر سامنے آئی ہیں۔ انکی پلکوں کی لمبائی 4انچ سے بھی زیادہ ہے۔ اسی کتاب میں باسکٹ بال کھیلنے والے ایک انتہائی پھرتیلے اور چاق و چوبند خرگوش کا بھی ذکر ملتا ہے۔
 

شیئر: