Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت: دوپہر کے وقت مزدوروں سے کام لینے کی پابندی ختم

 
کویت: کویت میں دوپہر کے وقت مزدوروں سے کام لینے کی پابندی ختم ہوگئی۔ مین پاور اتھارٹی نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ یکم جولائی سے11بجے سے شام 4بجے تک مزدوروں سے کام لینے کی پابندی تھی جو آج جمعرات7ستمبر کو ختم ہوگئی ہے۔مین پاور اتھارٹی نے کہا ہے کہ پابندی کے دوران بورڈ کی تفتیشی ٹیموں نے مختلف علاقوں کا تفتیشی دورہ کیا ہے۔ جہاں کہیں بھی خلاف ورزی دیکھی گئی وہاں فوری کارروائی کی ہے۔
 

شیئر: