Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطری عوام ،حکام کےخلاف بغاوت کرسکتے ہیں،اپوزیشن رہنما

قاہرہ .... حکومت قطر کے مخالفین نے توقع ظاہر کی ہے کہ قطری بحران 2018ءتک چلے گا۔ انسداد دہشتگردی کے علمبردار عرب ممالک مملکت ، امارات، بحرین اورمصر اسکا بائیکاٹ جاری رکھیں گے۔ اسکے باعث غذائی اشیاءمیں قلت اور عوام میں بیزاری پیدا ہوگی۔ یہ صورتحال قطری حکومت کے دھڑن تختے کا باعث بن جائیگی۔ ممکن ہے کہ خارجی مداخلت بھی ہو۔14اور 15ستمبر کو لندن میں ”قطر عالمی امن و استحکام کے تناظر میں“ کے زیر عنوان کانفرنس منعقد کرنے والے ادارے کا کہناہے کہ قطر ی بحران جلد ختم ہوتا نظر نہیں آرہا۔

شیئر: