Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نجران کے فارمز نقل مکانی کرنے والے بگلوں کے میزبان

یہ بگلے اپنی لمبی گردن اور ٹانگوں کی وجہ مشہور ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
نجران ریجن کے فارمز اور کھیتوں میں موسم سرما کے دوران دوردراز سے نقل مکانی کرکے آنے والے مخصوص بگلوں کی بڑی تعداد دیکھی جا سکتی ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق بگلے کی یہ قسم سفید رنگ اور درمیانی جسامت کی ہوتی ہے۔
یہ بگلے اپنی لمبی گردن اور ٹانگوں کی وجہ مشہور ہیں اور اپنی حیرت انگیز خوبصورتی کی بدولت فوٹوگرافروں کی خاص توجہ حاصل کرتے ہیں۔
ان کے سفید نرم و ملائم پر اس کے جسم کو ڈھانپے ہوتے ہیں جبکہ طویل پیلی چونچ انہیں دیگر بگلوں سے منفرد بناتی ہے اور ان کی خوبصورتی میں اضافہ کرتی ہے۔

واضح رہے نجران کے مضافاتی علاقوں میں پانی کے تالاب اور سبزہ زاروں کی کثرت کی وجہ سے اس قسم کے پرندوں کی غذائی ضروریات پوری کرتی ہے اور وہ نقل مکانی کے لیے یہاں پڑاؤ کرتے ہیں۔

 

شیئر: