Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ورلڈ الیون ٹی 20 سیریز: لوگو کی تقریب رونمائی

لاہور: پاکستان اور ورلڈ الیون کے مابین ٹی 20 سیریز کے لوگو کی تقریب رونمائی کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر قذافی اسٹیڈیم میں گفتگو کرتے ہوئے پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا کہ اسپانسرز نے ہمیشہ پی سی بی کے ہر ایونٹ کیلئے بھرپور ساتھ دیا ہے جس پر ان کے شکر گزار ہیں۔ ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی بہتری لانے کیلئے کوشاں ہیں، ٹاپ 4 ریجنز کی ٹیموں کیلئے بھی ا سپانسرز تلاش کر رہے ہیں۔ ورلڈ الیون کا دورہ پاکستان کرکٹ کیلئے بہت بڑا قدم ہے۔ تنقید برائے تنقید نہ کی جائے، کچھ بھی کہنے یا لکھنے سے پہلے قومی مفاد کو مدنظر رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ الیون کے میچز کے انعقاد کیلئے بہت مشکلات تھیں، سیکیورٹی ٹیم کو مطمئن کرنا بڑا چیلنج تھا۔ بین الاقوامی پلیئرز کی بہت سی ڈیمانڈز ہیں، کرکٹرز اور بورڈز کے مسائل رہے۔ورلڈ الیون کیلئے مختصر وقت میں متوازن ٹیم بنانا تھی جس میں زیادہ سے زیادہ ممالک کے صف اول کے پلیئرز شامل ہوں۔نجم سیٹھی نے کہا کہ کراچی میں بھی انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے کوشش کر رہے ہیں تاہم فی الحال عالمی پلیئرز وہاں کھیلنے کیلئے تیار نہیں۔انٹرنیشنل سیکیورٹی ٹیموں کو کراچی کادورہ کروائیں گے اور انہیں مطمئن کرنے کی کوشش کریں گے جس کے بعد کراچی میں بھی میچز کرائے جائیںگے۔ سری لنکا نے پاکستان میں ایک میچ کھیلنے کی حامی بھری ہے۔

شیئر: