Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ورلڈ الیون کے خلاف سیریز کے لئے پاکستانی ٹیم کی پریکٹس

لاہور:ورلڈ الیون کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے لئے پاکستانی ٹیم نے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریکٹس شروع کردی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق ورلڈ الیون کے لئے اعلان کردہ اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں میں سے 13 نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میںرپورٹ کردی ۔ورلڈ الیون اور پاکستان ٹیم کے درمیان آزادی کپ کا پہلا میچ 12 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستانی ٹیم احمد شہزاد، فخر زمان، شعیب ملک، بابر اعظم، عماد وسیم، محمد عامر، فہیم اشرف، حسن علی، رومان رئیس، محمد نواز، عثمان شنواری، شاداب خان، عمر امین، عامر یامین اور سہیل خان پر مشتمل ہے۔ جنوبی افریقی کپتان فاف ڈوپلیسس کی قیادت میں ورلڈ الیون ٹیم 11 ستمبر کو پاکستان پہنچے گی۔مہمان ٹیم ہاشم آملہ، عمران طاہر، مورنی مورکل، ڈیوڈ ملر، جارج بیلی، ٹم پین، سیموئل بدری، بین کٹنگ، پال کولنگ وڈ، گرینٹ ایلیٹ، تمیم اقبال اور تھشارا پریرا پر مشتمل ہے۔پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لئے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت یکم ستمبر سے شروع ہوئی تھی جبکہ بوتھ پر بھی ان ٹکٹوںکی فروخت گزشتہ روز شروع ہو گئی، ابتدائی اطلاعات کے مطابق جنرل اسٹینڈ کے 500 روپے میں ملنے والے ٹکٹ نایاب ہیں۔ٹکٹ فروخت کرنے والی کمپنی کے مطابق پریمیئم، فرسٹ کلاس اور وی آئی پی انکلوژر کے ٹکٹس بالترتیب 2500، 4000 اور 6000 میں دستیاب ہیں جبکہ وی وی آئی پی انکلوژر کے 8 ہزار روپے والے تمام ٹکٹ بھی فروخت ہوچکے ہیں۔

شیئر: